ایپل کی نئی واچ سیریز 7 پیش

15 ستمبر 2021
ایپل واچ 7 — فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل واچ 7 — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل کی نئی اسمارٹ واچ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

آئی فون 13 سیریز اور آئی پیڈز کے ساتھ ایپل کے ورچوئل ایونٹ میں نئی اسمارٹ واچ سیریز کو بھی متعارف کرایا گیا۔

ایپل واچ کا بنیادی ڈیزائن 2015 سے تبدیل نہیں ہوا تھا مگر ایپل واچ سیریز 7 کے لیے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔

ایپل سیریز 7 کے 2 ورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 41 ایم ایم اور 45 ایم ایم کے بڑے کیسز دیئے گئے ہیں جن میں زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں موجود ہیں۔

بڑے ڈسپپلے میں نئے واچ فیسز جیسے کاؤنٹر، موڈیولر ڈو اور ورلڈ ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پہلی ایپل واچ ہے جس کی ڈسٹ ریزیزٹنس ریٹنگ آئی پی 6 ایکس ہے۔

اسی طرح اسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس بھی ہے جس کو 50 میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اسمارٹ واچ کے اندر نیا واچ او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم مووجد ہے جو 13 فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح فل سوائپ بیسڈ کی بورڈ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے اور مختلف ورک آؤٹ موڈ بھی دیئے گئے ہیں۔

یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

ایپل سیریز واچ آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں