چینی کمپنی کے 3 فلیگ شپ فونز متعارف

23 ستمبر 2021
— فوٹو بشکریہ میزو
— فوٹو بشکریہ میزو

چین کی کمپنی میزو کے فونز زیادہ مقبول تو نہیں مگر فیچرز کے لحاظ سے وہ سام سنگ اور دیگر کمپنیوں کی ٹکر کے ہوتے ہیں مگر قیمت کے لحاظ سے کافی سستے ہوتے ہیں۔

اب اس کمپنی نے اپنے 3 نئے فلیگ شپ فونز 18 ایس، 18 ایس پرو اور 18 ایکس متعارف کرا دیئے ہیں۔

18 ایس اور 18 ایس پرو دونوں دیکھنے میں لگ بھگ ایک جیسے ہیں مگر کچھ فیچرز مختلف ہیں۔

میزو 18 ایس اور 18 ایس پرو دونوں میں کوالکوم کا فلیگ شپ پراسیسر اسنیپ ڈراگون 888 پلس موجود ہے جبکہ ویپر چیمبر کولنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

دونوں میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

دونوں فونز میں سیکنڈ جنریشن الٹرا سونک فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے اور کمپنی کے مطابق 0.1 سیکنڈ میں فونز کو ان لاک کیا جاسکتا ہے، چاہے انگلیاں گیلی ہی کیوں نہ ہوں۔

میزو 18 ایس پرو

فوٹو بشکریہ میزو
فوٹو بشکریہ میزو

میزو 18 ایس پرو میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن سسٹم دیا گیا ہے اور 8K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے جبکہ ایک نائٹ موڈ موجود ہے۔

دوسرا 32 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا ہے جس سے میکرو فوٹوز بھی خریدے جاسکتے ہیں، تیسرا 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جبکہ چوتھا تھری ڈی ڈیپتھ کیمرا ہے۔

فوٹو بشکریہ میزو
فوٹو بشکریہ میزو

فون کا فرنٹ کیمرا 43 میگا پکسل کا ہے۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ سپر ایم چارج وائرڈ اور وائرلیس سپورٹ موجود ہے۔

تار سے فون کو 33 منٹ میں 80 فیصد اور 55 منٹ میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ میک چارج سسٹم یو ایس بی پاور ڈیلیوری اور کوئیک چارج 4 پلس سے مطابقت رکھتا ہے۔

فون کا وزن محض 189 گرام ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون ہے۔

اس کا 8 جی بی ریم 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 4600 یوآن (ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 5000 ہزار یوآن (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 5400 یوآن (ایک لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

میزو 18 ایس

فوٹو بشکریہ میزو
فوٹو بشکریہ میزو

میزو 18 ایس میں 6.2 انچ کا خم ایجز والا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

میزو 18 ایس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 36 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور 55 منٹ میں بیٹری 100 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے۔

فوٹو بشکریہ میزو
فوٹو بشکریہ میزو

فون میں یو ایس بی پی ڈی 3.0، کوئیک چارج 3 پلس سپورٹ دی گئی ہے مگر وائرلیس چارجنگ سپورٹ نہیں۔

دونوں فونز میں ڈوئل سوپر لائنر اسپیکرز موجود ہیں۔

میزو 18 ایس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3700 یوآن (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 4000 یوآن (ایک لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4300 یوآن (ایک لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

میزو 18 ایکس

فوٹو بشکریہ میزو
فوٹو بشکریہ میزو

یہ فون دیگر دونوں فونز سے مختلف ہے جس میں 6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فگر پرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔

میزو 18 ایکس میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم (7 جی بی ورچوئل ریم ایکسپنشن سپورٹ کے ساتھ) اور 128 جی بی سے 256 جی بی اسٹوریج آپشن دیئے گئے ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فون میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے اور 60 منٹ میں 100 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔

میزو 18 ایکس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2600 یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2800 یوآن (73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3000 یوآن (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں