اوپو کا نیا 'پاور ہاؤس' اسمارٹ فون کے 9 پرو

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2021
کے 9 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو
کے 9 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے ایک نیا مڈ رینج اسمارٹ فون کے 9 پرو تعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کی مختلف تفصیلات کچھ عرصے پہلے کمپنی نے خود جاری کی تھیں اور اب فون کو پیش کیا۔

اوپو کے 9 پرو میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ڈسپلے ایچ ڈی آر 10 سپورٹ سے لیس ہے۔

فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہے۔

فون کے اندر 4500 ایم اے ایچ بیٹری 60 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور یہ پہلا اوپو فون ہے جس میں اس طرح کا فاسٹ چارج ریٹ دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اسے پاور ہاؤس فون قرار دیا ہے اور اسی وجہ سے اضافی کولنگ کا خیال رکھا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

کمپنی نے اس میں 14,000 sq. mm ویپر چیمبر کولنگ نصب کیا ہے جو ڈیوائس کا درجہ حرارت 17 ڈگری تک کم کردیتا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.3 سے کیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اوپو کے 9 پرو کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2699 یوآن (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں