ڈیانا ہلاکت کی نئی اطلاعات پر برطانوی پولیس کی تفتیش

شائع August 18, 2013

شہزادی ڈیانا ,اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

لندن: برطانوی پولیس نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ 1997  میں شہزادی ڈیانا کی ہلاکت کے حوالے سے برطانوی فوج کے کسی اہلکار کے ملوث ہونے سمیت نئی اطلاعات کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ موصول ہونے والی حالیہ اطلاعات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہیں۔ شہزادی ڈیانا اپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ اکتیس اگست  1997 کو پیرس انڈر پاس میں کار حادثہ میں ہلاک ہو گئی تھیں۔

ایک فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے برطانیہ کی مقامی پریس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک سابقہ فوجی کے سابقہ ساس سسر کی اپنے داماد کیساتھ ہونے والی ماضی کی گفتگو کی بنا پر یہ الزامات سامنے آئے ہیں۔

پی اے اور سکائی ٹیلیوژن نے کہا ہے کہ اطلاعات اسکاٹ لینڈ کو رائل ملٹری پولیس نے فراہم کی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس سروس ہلاکت کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کی تصدیق کر رہی ہے۔

تحقیقات ماہر جرائم اور آپریشن کمانڈ کے افسران کی طرف سے کی جائیں گیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025