• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

’ایک ہے نگار‘ دیکھ کر شائقین آبدیدہ، ماہرہ خان کی تعریفیں

شائع October 25, 2021
ٹیلی فلم میں ماہرہ خان کو عمر رسیدہ روپ میں بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ٹیلی فلم میں ماہرہ خان کو عمر رسیدہ روپ میں بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی گئی ٹیلی فلم کو دیکھ کر جہاں زیادہ تر شائقین آبدیدہ ہوگئے، وہیں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

’ایک ہے نگار‘ کو اے آر وائے ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر کی شب رات 8 بجے نشر کیا گیا تھا۔

پونے دو گھنٹے دورانیے کی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے، جس میں بعض مناظر کو دیکھ کر شائقین بھی آبدیدہ ہوگئے۔

ٹیلی فلم میں جنرل نگار جوہر کے والدین اور بہنوں کی ٹریفک حادثے میں موت کے مناظر دیکھ کر زیادہ تر لوگ افسردہ دکھائی دیے جب کہ ان کے شوہر کی کینسر سے موت سے بھی شائقین افسردہ دکھائی دیے۔

’ایک ہے نگار‘ کو دیکھنے کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر پر ٹیلی فلم کی تصاویر اور ویڈیوز کلپس شیئر کرکے جہاں ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کی، وہیں سب نے جنرل نگار جوہر کی بہادری کی تعریفیں کیں۔

بعض افراد نے ٹیلی فلم کی کہانی اور اداکاری کو بھی سراہا اور متعدد افراد نے ’ایک ہے نگار‘ کے اپنے پسندیدہ مناظر کو بھی شیئر کیا۔

کئی لوگوں نے لکھا کہ ٹیلی فلم میں جنرل نگار جوہر کے والدین اور بہنوں کی حادثے میں موت کے مناظر دیکھ کر جہاں انہیں کافی دکھ ہوا، وہیں انہیں جنرل نگار کی بہادری پر رشک بھی آیا۔

’ایک ہے نگار‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی جب کہ اس کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں اور اسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پیش کیا گیا تھا۔

’ایک ہے نگار‘ میں ماہرہ خان نے جنرل نگار جوہر کا کردار جب کہ بلال اشرف نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024