مصر: بس پر راکٹ حملہ، 24 پولیس اہلکار ہلاک

شائع August 19, 2013

مصر میں حالیہ کشیدگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اے پی فوٹو۔
مصر میں حالیہ کشیدگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اے پی فوٹو۔

 قاہرہ: مصر میں پیر کے روز ایک بس پر دو راکٹ فائر کیے گئے جسکے نتیجے میں 24 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں 'مسلح دہشت گرد گروپ' ملوث تھا جبکہ واقعے میں تین دیگر پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ فورسز فلسطینی غزہ کی پٹی کی جانب گامزن تھے تبہی یہ واقعہ رونما ہوا۔

جزیرہ نما سینائی صوبے، جسکی سرحد غزہ اور اسرائیل کے ساتھ ملتی ہے، میں سابق صدر حسنی مبارک کی اقتدار کی محرومی کے بعد سے صورت حال کشیدہ رہی ہے۔

تاہم معزول صدر محمد مرسی کے بعد سے اس علاقے کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر سیکورٹی اہلکاروں پر حملے جاری ہیں۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ جولائی کے بعد سے سینائی میں 49 اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب فوج کا کہنا ہے کہ اس نے تین جولائی سے علاقے میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کشیدہ صورت میں شدت اس وقت پیدا ہوئی جب گزشتہ ہفتے مرسی کے حامیوں کے خلاف ایک کریک ڈاؤن میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025