بنگلہ دیش سے ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان

08 نومبر 2021
تین ٹی20 میچوں کی سیریز 19، 20 اور 22 نومبر کو کھیلی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
تین ٹی20 میچوں کی سیریز 19، 20 اور 22 نومبر کو کھیلی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے رواں ماہ دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز 19، 20 اور 22 نومبر کو کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش اور سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے اور محمد حفیظ کی جگہ نیشنل ٹی20 میں رنز کے انبار لگانے والے افتخار کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل سرفراز احمد، شاہنواز دھانی اور خوشدل شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ٹی20 سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور اس سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30نومبر تک چٹاگانگ اور دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہنے والی ٹیم مینجمنٹ کو دورے کے لیے برقرار رکھا ہے البتہ میتھیو ہیڈن اپنی مصروفیت کے سبب ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، افتخار احمد، آصف علی، شعیب ملک، سرفراز احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، شاہنواز دھانی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، عماد وسیم۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں