رئیل می نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون کیو 3 ٹی متعارف کرا دیا ہے۔

اس فون کی لیکس تو اکتوبر سے سامنے آرہی تھیں اب کمپنی نے اسے پیش کردیا ہے۔

اس فون میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے۔

اسکرین میں اوپری بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ڈیوائس کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون ڈائنامک ریم ایکسپنشن فیچر کو بھی سپورٹ کرتا ہے جس کے باعث ریم کی گنجائش میں 5 جی بی تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

رئیل می کیو 3 ٹی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ بھی فون میں دی گئی ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 30 واٹ اڈاپٹر موجود ہے جو 25 منٹ میں بیٹری کو 50 فیصد چارج کرسکتا ہے۔

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

کیو 3 ٹی کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ مونوکروم اور میکرو کیمرے موجود ہیں جو 4 سینٹی میٹر قریب موجود اشیا کی تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 2099 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں