• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

اوپو کا 5000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس نیا فون اے 95

شائع November 16, 2021
اے 95 — فوٹو بشکریہ اوپو
اے 95 — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو کی جانب سے کچھ ماہ قبل اے 95 فائیو جی کو متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کا 4 جی ایل ٹی ای ورژن پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اسے اوپو 95 کا نام دیا گیا ہے۔

اس کا ڈیزائن 5 جی ورژن سے ملتا جلتا ہے مگر اس کے اندر فیچرز کچھ مختلف ہیں۔

اوپو اے 95 میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے.

اے 95 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

فون کے ڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے یبک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

اے 95 کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر کیمرے موجود ہیں۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 264 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024