• KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm
  • KHI: Maghrib 6:13pm Isha 7:28pm
  • LHR: Maghrib 5:40pm Isha 7:01pm
  • ISB: Maghrib 5:44pm Isha 7:07pm

سارہ علی خان گھر داماد بننے والے شخص سے شادی کی خواہاں

شائع December 4, 2021
والدہ کو چھوڑ کر نہیں جا سکتی، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
والدہ کو چھوڑ کر نہیں جا سکتی، اداکارہ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان نے کی صاحبزادی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اس شخص سے ہی شادی کریں گی جو ان کی والدہ کا گھر داماد بن کر رہنے کو تیار ہو۔

سارہ علی خان نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نہ صرف شادی سے متعلق کھل کر باتیں کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کی زندگی پر والدہ کا کتنا اثر اور کنٹرول ہے اور ان پر کیا پابندیاں ہیں۔

سارہ علی خان نے انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر پر بھی بات کی اور کہا کہ ممکن ہے کہ انہیں فلموں میں والدین کی وجہ سے کام کرنے کا موقع جلد اور آسانی سے ملا ہو مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کامیابی اور لوگوں کی محبت کا تعلق اسٹار کڈز ہونے سے نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے مثال دی کہ ان کی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کو بہت پسند کیا اور ان سے بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا گیا مگر جب ان کی فلم ’آج کل لو‘ ریلیز ہوئی تو نہ صرف ان کی فلم کو ناپسند کیا گیا بلکہ لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اسٹار کڈز ہونے کے فوائد ضرور ہیں اور انہیں فلم انڈسٹری میں جلد مواقع مل جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے کہ اسٹار کڈز کو صرف والدین کی وجہ سے ہی پسند کیا جاتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کی فلمیں دیکھ کر لگا دونوں بری شخصیات ہیں، سارہ علی خان

ایک سوال کے جواب میں سارہ علی خان نے کہا کہ ان کی والدہ کا فیشن سینس بھی اچھا ہے اور وہ ہی انہیں گھر سے نکلنے سے قبل کپڑوں، چوڑیوں اور زیوارت کی میچنگ کا بتاتی ہیں۔

ان کے مطابق اگر وہ والدہ کی ہدایات پر فیشن اور میچنگ سے متعلق عمل نہ کریں تو ان کے لیے گھر میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے والدہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ ہی ان کے لیے سب کچھ ہے ۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی والدہ کے ساتھ گزار دی اور وہ انہیں چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں، وہ ان کے ہمراہ ہی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان نے پہلی اہلیہ کو طلاق کیوں دی؟ بیٹی نے ڈیڑھ دہائی بعد بتادیا

سارہ علی خان نے کہا کہ وہ تو شادی بھی ایسے ہی مرد سے کریں گی جو گھر داماد بن کر ان کی والدہ کے ہمراہ زندگی بسر کرنے پر رضامند ہوگا۔

سارہ علی خان چھوٹے خان سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بڑی صاحبزادی ہیں، ان کے والدین میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 1991 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں کافی فرق تھا، امریتا سنگھ شوہر سے زائد العمر تھیں۔

سیف علی خان امریتا سنگھ سے دو بچے بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارہ علی خان ہیں اور اداکارہ اپنے بھائی سے بڑی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 اکتوبر 2024
کارٹون : 6 اکتوبر 2024