آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے ابھی تک ٹینس سپر اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ موریسن نے آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں عالمی وبا کورونا وائرس پر ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک کا پہلا بیان کہ وہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کیا ویزا ختم کرنا ہے 'تبدیل نہیں ہوا'۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ فیصلہ الیکس ہاک کو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا ویزا کیس جیت لیا، جج کا رہائی کا حکم

سربیا کے نوواک جوکووچ 5 جنوری کو دسواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل حاصل کرنے کی امید میں میلبورن پہنچے تھے۔

16 دسمبر کو پی سی آر کا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے 34 سالہ غیر ویکسینیٹڈ کھلاڑی اپنے ساتھ ویکسین سے استثنیٰ لے کر گئے تھے۔

تاہم آسٹریلیوی بارڈر اہلکاروں نے ان کے استثنیٰ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ حال ہی میں انفیکشن سے متاثر ہونا ناکافی وجہ ہے، ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں حراستی مرکز میں بھیج دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا نے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا

تاہم ویکسین کے بارے میں شبہات کا شکار نوواک جوکووچ کی اعلیٰ اختیاراتی قانونی ٹیم عدالت میں ان کے ہوائی اڈے پر انٹرویو سے متعلق طریقہ کار کے معاملے پر ویزے کے فیصلے کو واپس پلٹانے میں کامیاب رہی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں