مصر میں 36 قیدیوں کی ہلاکت پر تشویش ہے، بان کی مون

شائع August 20, 2013

اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون۔ اے پی فائل فوٹو۔
اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون۔ اے پی فائل فوٹو۔

 اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مصر میں پولیس حراست میں تین درجن اخوان المسلمین کے کارکنوں کی ہلاکتوں کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے ترجمان مارٹن نسرکی کے مطابق بان کو قاہرہ میں قیدیوں کی ایک جیل میں منتقلی کے دوران ہلاکتوں کی اطلاعات پر گہری تشویش لاحق ہے ۔

نسرکی نے کہا کہ انہوں نے مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے تاکہ اس واقعہ کو لے کر حقائق سامنے آسکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 37 قیدی اس وقت مارے گئے جب پولیس نے قیدیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ایک آفیسر کو آزاد کرانے کی کوشش کے دوران آنسو گیس کا استعمال کیا جب قیدیوں کو شمالی قاہرہ کی ایک جیل میں منتقل کیا جارہا ہے۔

تاہم اخوان المسلمین نے پولیس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

بان نے مصر کے سینائی خطے میں گزشتہ روز پولیس بسوں پر شدت پسندوں کے حملے کی بھی مذمت کی ہے جس میں 25 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام ملزمان کی فوری شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 جون 2025
کارٹون : 20 جون 2025