اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی خفیہ ملاقات

شائع August 20, 2013

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کی سربراہی میں گزشتہ ماہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔

یروشلم : فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مذاکرات کاروں کی خفیہ ملاقات منگل کے روز یروشلم میں ہوئی۔ یہ ملاقات امریکہ کی نگرانی میں کئے جانے والے امن مذاکرات کے ایک ہفتے بعد کی گئی ہے۔

فلسطینی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ صائب عريقات اور محمد شتيہ کی سربراہی میں فلسطینی وفد نے اسرائیل  کے وفد ( وزیر قانون)  زپی لیونی اور یزہاک مولچو سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کی تفصیلات کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ غالباً اس کی وجہ واشنگٹن کی گزشتہ ہفتے کی وہ درخواست ہے جس میں متعلقہ خبروں کو خفیہ رکھنے کو کہا گیا تھا۔

افسر نے مذید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے خصوصی سفیر مارٹن انڈیک نے پیر کے روز فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور ان پر مسلسل مذاکرات جاری رکھنے پردباؤ ڈالا۔

مغربی کنارے یہودی بستیوں کی تعمیر امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کے باوجود بھی مذاکرات کیلئے دباؤ رکھا گیا ہے۔

تین سال بعد امریکی کوششوں کے نتیجے میں دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا گیا، گزشتہ بدھ کو ہونے والی ملاقات یروشلم میں نا معلوم مقام پر منعقد ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔

محمود عباس نے کہا کہ تمام کلیدی معاملات پر بات چیت کی گئی لیکن بات چیت خفیہ رکھنے کے معاہدے کی وجہ سے انھوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

تاہم بات چیت کی یہ خبر اور اس کا اثر اس وقت زائل ہوگیا جب اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔

اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے پر دو ہزار مکانات پر مشتمل یہودی بستیوں کی تعمیر کے تازہ اعلانات کی وجہ سے فلسطینی حکام سخت برہم ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے راملہ کے مغربی کنارے شہر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے پر مکانات کی تعمیر بات چیت کے لیے رکاوٹ ہے۔

نئی بستیوں کی تعمیر سے اسرائیل کی جانب سے مذاکرات میں سنجیدگی پر فلسطینیوں کا عدم اعتماد مزید گہرا ہوگا۔ جبکہ دو ملکی حل کی جانب بڑھنا ضروری ہے،' بان کی مون نے کہا۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025