وزیراعظم کی پارٹی عہدیداران کو بلدیاتی انتخابات کیلئے مؤثر مہم چلانے کی ہدایت

اپ ڈیٹ 01 فروری 2022
وزیر اعظم آج پنجاب کے تین اضلاع میں ایک کروڑ رہائشیوں کے لیے صحت انشورنس کارڈ کی سہولت کا افتتاح کریں گے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم آج پنجاب کے تین اضلاع میں ایک کروڑ رہائشیوں کے لیے صحت انشورنس کارڈ کی سہولت کا افتتاح کریں گے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والی ہونے والی ’غلطیوں‘ سے سبق سیکھتے ہوئے 27 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل عوامی سطح پر روابط بڑھائیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعلان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج (منگل) کو بہاولپور ڈویژن کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ رحیم یار خان، بہاولپوراور بہاولنگر کے ایک کروڑ رہائشیوں کے لیے صحت انشورنس کارڈ کی سہولت کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے 3 سے 5 فروری تک چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہونے سے قبل کورونا وائرس ایس او پیز کے مطابق الگ تھلگ رہنے کے لیے پہاڑی کی چوٹی پر واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقاتیں کرنے کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) 17 نشستوں پر کامیاب

سرکاری سطح پر جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہلکے نیلے رنگ کی جرسی کے ساتھ نیلی سویٹ پینٹ اور جوگرز پہن کر وزیر اعظم عمران خان نے کھلی ہوا میں اجلاس کیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے قانون سازوں سے ملاقات میں عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کی شکست پر ناراضی کا اظہار کیا، جہاں ان کے گڑھ پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے غیر متوقع نشست حاصل کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ کارکنان خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلے سے قبل الیکشن کی مہم تیز کریں۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آئندہ ماہ ہوں گے تاہم انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 7 فروری سے 11 تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مجموعی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ موجودہ ترقیاتی اسکیموں اور پارٹی کےمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کا غلط چناؤ شکست کی بڑی وجہ بنی، وزیراعظم

اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید، ایم این ایز حیدر علی خان، سلیم رحمٰن، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، محمد نواز خان، صلح خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم این اے نظیر احمد عباسی، حاجی قلندر خان لودھی، مشتاق احمد غنی، زبیر خان تاج محمد، وزیر زادہ، محمد اعظم خانم ہمایوں خان، لیاقت علی خان، شفیع اللہ، محمد دیدار خان، عبدالغفار، سید اقبال میاں، شکیل احمد، پیر مصور خان، سید احمد حسین شاہ، بابر سلیم سواتی، نوابزادہ فرید صلاح الدین، محمد اقبال خان، سید غازی غزن جمال، شوکت علی یوسفزئی، نصیر اللہ خان، شرافت علی، عزیز اللہ خان، فضل اللہ خان، فضل اللہ، حکیم خان یوسفزئی، امجد علی اور محب اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔

اس سے قبل دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ’غلطیاں‘ کی جس کی قیمت بھی ادا کی۔

انہوں نے ٹوئٹ کی تھی کہ ’غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی اہم وجہ تھی تاہم خیبر پختونخوا انتخاب کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی دوبارہ سے مضبوط بن کر سامنے آئے گی‘۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

گزشتہ مرحلے میں ہونے والی شکست پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ملک میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات کی نگرانی خود کریں گے۔

اسی طرح وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ہر حلقے کو منظم کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اسی بدانتظامی کی وجہ ہارے تھے‘۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ’مذہبی انتہا پسند جماعتوں‘ جیسے ٹی ایل پی اور جے یو آئی کا عروج بالآخر ملک کو نقصان پہنچائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں