ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے پر میمرز کے دلچسپ تبصرے

26 اپريل 2022
ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں توئٹر خریدا — فوٹو: رائٹرز
ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں توئٹر خریدا — فوٹو: رائٹرز

سال 2022 کے دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا موٹرز کے مالک ایلون مسک کی جانب سے 44 ارب ڈالر کی قیمت میں ٹوئٹر کو خریدنے کی بات سامنے آئی تو ٹوئٹر صارفین نے مزاحیہ میمز بنا کر اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

زیادہ تر صارفین ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدے جانے پر خوش دکھائی دیے لیکن بعض نے اس پر پریشانی کا اظہار بھی کیا۔

کچھ صارفین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی کے حوالے سے بھی میمز شیئر کیں، جن کے اکاؤنٹ کو ٹوئٹر نے بند کردیا تھا۔

کسی نے ان پر اپنا تبصرہ کیا تو کسی نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹس لگا کر ایلن مسک کو مینشن کیا۔

منفرد اور دلچسپ انداز میں ٹوئٹر صارفین نے ایلون مسک کو ٹویٹر خرید کرنے پر خوش آمدید کہا۔

کچھ لوگوں نے ایلون مسک کی جانب سے بھاری رقم کے عوض ٹوئٹر کو خریدے جانے پر بھی میمز شیئر کیں۔

بعض افراد نے ٹوئٹر کی فروخت کو اس کی موت بھی قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے لکھا کہ بعض لوگوں پیسوں سے چھٹیاں منانے چلے جاتے ہیں جب کہ ایلون مسک جیسے لوگ اپنے پیسوں سے ٹوئٹر ہی خرید لیتے ہیں۔

بعض لوگ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدے جانے پر پریشان بھی دکھائی دیے۔

کچھ صارفین نے ایمازون کے مالک جیف بزوز کی میمز بھی بنائیں اور عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر ایلون مسک اب ایمازون بھی خریدیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں