بھارت: خفیہ خزانے کے لیے بیٹی کو ’زندہ دفن‘ کرنے کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار

28 اپريل 2022
بھارت میں انسانی قربانی کے سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن ہر سال اس رسم میں متعدد 
 بچوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ —فائل فوٹو
بھارت میں انسانی قربانی کے سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن ہر سال اس رسم میں متعدد بچوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ —فائل فوٹو

ہندوستان کی ریاست مہاراسٹرا میں پولیس نے نام نہاد چھپے ہوئے خزانے تک رسائی کے لیے اپنی بیٹی کو ’انسانی قربانی‘ کی فرسودہ رسم کے تحت زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے باپ کے ہاتھوں زندہ بیٹی کی تدفین سے چند لمحے قبل موقع پر پہنچ کر باپ اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: اپنی ہلاکت کا ڈھونگ کرنے والا ’قاتل‘ گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ایک باپ اپنی 18 سالہ بیٹی کو گھر میں ایک ہندو تانترک اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کرنے والا تھا مگر پولیس نے عین وقت پر پہنچ کر لڑکی کو بچا لیا۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر گروہ کو ایک رسم ادا اور قتل کی تیاری کرتے ہوئے پکڑا۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے یواتمال ضلع کے پولیس چیف دلیپ بھجبال پٹیل نے کہا کہ وہ لڑکی کو کسی بھی وقت قتل کر دیتے مگر ہم نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کو دقیانوسی رسم کے آغاز سے ایک گھنٹہ پہلے اس منصوبے پر بات کرتے ہوئے سنا اور اپنے دوست کو اپنی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: مردہ گائے کی کھال اتارنے پر شہری کا قتل

بیٹی نے انکشاف کیا کہ والد نے گرفتاری سے ایک دن پہلے گھر کے صحن میں تدفین کے لیے گڑھا کھودا تھا۔

تاہم اس گروہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور والد سے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں الگ تفتیش کی جا رہی ہے۔

بھارت میں انسانی قربانی کے سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن ہر سال اس رسم کے تحت متعدد بچوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران بھارت کے مختلف علاقوں میں دو بچوں کو ’انسانی قربانی‘ کی رسم کے تحت قتل کر دیا گیا تھا جن میں سے ایک کی عمر سات سال اور دوسرے کی تین سال بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: بیٹی کو زندہ دفن کرنے والا شخص گرفتار

ریاست اڑیسہ میں پولیس نے ایک ایسے ہی واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی مندر میں ’بلی چڑھانے‘ کا وعدہ کرنے والی ماں نے بکرا خریدنے میں ناکامی پر اپنے چھوٹے بیٹے کی گردن کاٹ دی۔

ضرور پڑھیں

کیا زبان بولتے ہوئے لہجے کی مقامیت آنی چاہیے؟

کیا زبان بولتے ہوئے لہجے کی مقامیت آنی چاہیے؟

زبان بولتے ہوئے لہجے کی مقامیت آنی چاہیے۔ تلفظ اور معنی کے رشتے کو ضرور ملحوظ رکھا جانا چاہیے اور ہمیں لہجوں کی مقامیت مزاح میں استعمال کرتے ہوئے لسانی و ثقافتی بالادستی کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں