کراچی میں فوجی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک ہلاک 16 زخمی

شائع August 22, 2013

کراچی میں فوجی اہلکار الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے جارہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
کراچی میں فوجی اہلکار الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے جارہے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

کراچی: جمعرات کو کراچی کے علاقے کورنگی میں سڑک کنارے رکھے بم پھٹنے سے ایک سویلین ہلاک اور سولہ افراد زخمی ہوگئےہیں۔

اے ایف پی کے مطابق فوجی اور پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بم کا ہدف وہ فوجی ٹرک تھا جس پر ملٹری اہلکار ضمنی الیکشن کے بعد اپنی ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔

ٹی وی فوٹیج میں جائے حادثہ پر تباہ شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو دکھا گیا ہے۔

' اس بم دھماکے میں کم ازکم گیارہ فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں،' ایک ملٹری آفیشل نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ایک شہری ہلاک اور پانچ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے واقعے اور ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سینئر پولیس افسر عرفان بھٹونے کہا کہ ایک ستون کے پاس موجود ایک اور بم بھی ملا ہے جسے تلف کردیا گیا ہے۔

ڈان ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی انڈس ہپستال اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صدرآٓٓصف علی زرداری  اور وزیرِ اعظم  محمد نواز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 جون 2025
کارٹون : 25 جون 2025