ممبئی میں خاتون فوٹو جرنلسٹ کا ریپ

شائع August 23, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

ممبئی: ہندوستان میں ایک نوجوان خاتون فوٹو گرافر کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کو پانچ افراد نے ایک 23  سالہ خاتون فوٹوگرافر کا ریپ جبکہ اس کے ساتھی پر تشدد کیا ہے۔

اس تازہ واقعہ نے پچھلے سال نئی دہلی میں ہونے والے اسی نوعیت کے ایک واقعہ کی یاد تازہ کردی ہے جو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا سبب بنا تھا۔

ایک پولیس آفیسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 23 سالہ خاتون فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جمعرات کو اپنے میگزین کی اسٹوری کے لیے اپنے ساتھی کے ساتھھ شکتی ملز نامی ایک پرانی عمارت میں گئی تھیں۔

اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر پولیس آفیسر نے بتایا کہ "عمارت میں خاتون جرنلسٹ کے ساتھ جانے والے شخص کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا"۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ممبئی کے ایک مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

متاثرہ خاتون نے ریپ کے دوران ایک دوسرے کو مخاطب کرنے والے دو افراد کو شناخت کر لیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے ابھی تک ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہو سکا لیکن ایک پولیس آفیسر نے ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو متعدد اندرونی زخم آئے ہیں۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کچھ مشکوک افراد سے بوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہی قسم کا ایک واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں نئی دہلی میں پیش آیا تھا جب ایک بس کے اندر پانچ افراد نے 23 سالہ لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اسے بس سے نیچے پھینک دیا تھا۔

بعد میں وہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگئی تھی۔

ہندوستان میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ کے بعد خواتین کے تحفظ پرسوالات جنم لے رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ممبئی گینگ ریپ کا دوسرا ملزم گرفتار Aug 25, 2013 06:54am
[…] ممبئی پولیس نے ایک خاتون فوٹو گرافر کا اجتمائی ریپ کرنے کے الزام میں دوسرے خکحص کو بھی ہفتے کے روز گرفتار […]

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025