شامی شہر حلب میں خود کش حملہ، صحافی سمیت چھ ہلاک

شائع August 23, 2013

۔۔۔اے پی فوٹو۔
۔۔۔اے پی فوٹو۔

 بیروت: سرکاری میڈیا اور ایک مانیٹرنگ گروپ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں ایک ریسٹورنٹ میں خود کش بم دھماکے میں حکومتی نواز ٹیلی ویژن کے ایک صحافی سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حقوق انسانی کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب نوجوانوں کا ایک گروپ ایک طالب علم کے گریجویشن کرنے کی خوشی میں جشن منا رہا تھا جو موگامبو کے ڈائینگ ایریا میں حملے میں مارے جانیوالوں میں شامل ہیں ۔

برطانیہ میں قائم تنظیم کا کہنا ہے کہ حملے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

سرکاری سانا نیوز ایجنسی نے بھی حملے کی اطلاع دی اور صحافی کی شناخت الاخباریہ ٹی وی کے نمائندہ حسن مہنہ کے طورپر کی گئی ہے۔

حملہ صدر بشار الاسد کی حکومت کے زیر انتظام حلب کے حصے میں ہوا ، حکومت دو سال سے زائد عرصے سے مسلح تحریک سے لڑ رہی ہے جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں ۔

27 مئی کو اس وقت باغیوں کے زیر کنٹرول قصائر علاقے میں الاخباریہ کے ایک اور صحافی کو نشانہ باز نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

اس کی موت سے قبل میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا تھا کہ شام میں مارچ 2011ء میں تنازعہ کے چھڑنے کے بعد سے 23صحافی مارے جاچکے ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025