ممبئی گینگ ریپ کا دوسرا ملزم گرفتار

شائع August 25, 2013

اے ایف پی فوٹو --.
اے ایف پی فوٹو --.

ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک خاتون فوٹو گرافر کا اجتمائی ریپ کرنے کے الزام میں دوسرے خکحص کو بھی ہفتے کے روز گرفتار کر لیا۔

اس تازہ واقعہ نے پچھلے سال نئی دہلی میں ہونے والے اسی نوعیت کے ایک واقعہ کی یاد تازہ کردی ہے جو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا سبب بنا تھا۔

دہلی گینگ ریپ کی طرح اس واقعے میں بھی پانچ افراد نے جعمرات کی شام مرکزی ممبئی کے علاقے میں نوجوان خاتوں فوٹو گرافر کو اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ترجمان ستیا نارائن نے اے ایف پی کو بتایا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث ایک شخص کو پولیس نے پہلے ہی جمعے کی شام کو گرفتار کیا تھا جبکہ دوسرے شخص کی گرفتاری اگلے روز صبح عمل میں آئی۔

اس واقعے کے بعد ممبئی، جو کہ ملکی دارلحکومت کے مقابلے میں خواتین کے لئے نسبتاً خاصا محفوظ شہر تصور کیا جاتا ہے، احتجاجی مظاہروں کی زد میں ہے- صحافیوں کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی اس واقعے کے خلاف تبصروں سے بھری نظر آتی ہیں۔

ایک پولیس آفیسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 23 سالہ خاتون فوٹو جرنلسٹ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جمعرات کو اپنے میگزین کی اسٹوری کے لیے اپنے ساتھی کے ساتھھ شکتی ملز نامی ایک پرانی عمارت میں گئی تھیں۔

ممبئی کے جسلوک اسپتال، جہاں مذکورہ خاتون زیر علاج ہیں، کے اسٹاف کے مطابق خاتون کی حالت تسلی بخش ہے تاہم انہیں اندرونی اور بیرونی چوٹیں آئیں ہیں۔

ممبئی کے ممتاز اخبار ممبئی مرر کے واقعے کے حوالے سے اپنے ادارئے میں لکھا ہے کہ گو کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ ممبئی خواتین کے لئے ایک محفوظ شہر ہیں تاہم یہ یوین آج بری طرح مجروح ہوا ہے۔

ادارئے میں مرر کا کہنا تھا کہ تازہ حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک محفوظ شہر ہونے کے حوالے سے ممبئی کا ریکارڈ خراب ہو رہا ہے اور اس کی اخلاقی تنزلی کی طرف اشارہ بھی ملتا ہے۔

ایک اور مقامی مڈ ڈی اخبار نے 'اصل تبدیلی کی ضرورت' کی سرخی کے نیچے لکھا ہے کہ ایسے معاشرے کی ضرورت ہے جو خواتین کو برابر کا شہری سمجھے۔

ہندوستان کے وزیر قانون، کپیل سیبال نے کہا تھا کہ جنسی مجرمان سے مزید سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم عید بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ خواتین اور بچے حملہ کرنے والوں کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ محسوس کریں۔

یاد رہے کہ اس ہی قسم کا ایک واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں نئی دہلی میں پیش آیا تھا جب ایک بس کے اندر پانچ افراد نے 23 سالہ لڑکی کا ریپ کرنے کے بعد اسے بس سے نیچے پھینک دیا تھا۔

بعد میں وہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025