Dawnnews Television Logo
—فوٹو: عمیر علی

تصاویر: چہلم امام حسین کے موقع پر ماتمی جلوس

حیدر آباد میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار اہلکاروں کو تعینات کردیاگیا، پولیس
شائع 17 ستمبر 2022 11:53pm

ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے ماتمی جلوس نکالے گئے اور روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے، دیگر شہروں کی طرح حیدر آباد میں بھی جلوس برآمد ہوئے۔

حیدرآباد کے قدم گاہ مولا علی سے دوپہر کو جلوس برآمد ہوا اور شام کو کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ہزاروں مرد، خواتین اور بچے شریک تھے، جس کے مختلف علاقوں سے شہری قدم گاہ میں جمع ہوئے تھے۔

حیدرآباد پولیس کا کہنا تھا کہ 2 ہزار اہلکاروں کو جلوس کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حیدر میں مرکزی جلوس سمیت 23 جلوس نکالے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے تمام راستے سیل کردیے گئے تھے اور قدم گاہ میں داخلے کے لیے واک تھر گیٹ نصب کیے گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ میٹل ڈیٹیکٹر کےذریعے جامع تلاشی لی گئی اور جلوس کی سیکیورٹی کی نگرانی حیدر آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امجد شیخ اور دیگر افسران نے کی۔

حیدر آباد میں قدم شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا—فوٹو: عمیر علی
حیدر آباد میں قدم شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا—فوٹو: عمیر علی
حیدر آباد میں قدم شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا—فوٹو: عمیر علی
حیدر آباد میں قدم شاہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا—فوٹو: عمیر علی
جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے منزل پر پہنچا—فوٹو: عمیر علی
جلوس روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اپنے منزل پر پہنچا—فوٹو: عمیر علی
حیدرآباد پولیس کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار اہلکار تعینات کردیے گئے تھے—فوٹو: عمیر علی
حیدرآباد پولیس کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار اہلکار تعینات کردیے گئے تھے—فوٹو: عمیر علی
پولیس کےمطابق حیدرآباد میں مرکزی جلوس کے علاوہ مزید جلوس بھی برآمد ہوئے—فوٹو: عمیر علی
پولیس کےمطابق حیدرآباد میں مرکزی جلوس کے علاوہ مزید جلوس بھی برآمد ہوئے—فوٹو: عمیر علی
چہلم امام حسین کے موقع جلوس میں مرد، خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے—فوٹو: عمیر علی
چہلم امام حسین کے موقع جلوس میں مرد، خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے—فوٹو: عمیر علی