خیبر ایجنسی سے 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد

شائع August 25, 2013

۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔
۔۔۔رائٹرز فائل فوٹو۔

 پشاور: پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کرلیا۔

چھاپہ پشاور کے قریب خیبر ضلع کے شاہکاس گاؤں میں کیا گیا جہاں فورسز شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔

کرنل محمد نعیم سرور نے اے ایف پی کو بتایا کہ پوٹاشیم کلورائڈ، ٹائمرز، ڈویٹونیٹرز اور دیگر بم بنانے کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء کے 60 بیگ بر آمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کے چھاپے کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع پر اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں دہشت گرد واقعات کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران اس کے 40 ہزار سے شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Babur Aug 26, 2013 09:30pm
Pechle do hafton main teesra baar hai ke aisa chaahpa marne main itni dhamaka-khez mawaad baraamad hua. Lagta hai ke aahista aahista hamare fauji dehshatgardon par ghaalib hote rehte hain. Aur dehshatgardon ki in naakaamiyan, hamaare awaam ki kaamyabi ka nishana hai kyon ke is dhamakakhez mawaad agar istemaal kiye jaate to na jaane hamaare begunaah awaam ke kitne log jaan ba haq ho jaate. Allah hamare fauj ko aise he kaamyabiyan ata farmaaye aur shaddat pasandon se hamein bacha ke rakhe.

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025