ایپل کے اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل بہترین آئی پیڈز متعارف

19 اکتوبر 2022
آئی پیڈ پرو میں تیز رفتار پروسیسر دیا گیا ہے—فوٹو: ایپل
آئی پیڈ پرو میں تیز رفتار پروسیسر دیا گیا ہے—فوٹو: ایپل

موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اب تک کے بہترین، اپگریڈ ٹیکنالوجی کے حامل آئی پیڈز متعارف کرادیے، کمپنی نے گزشتہ ماہ ستمبر میں آئی فونز متعارف کرائے تھے۔

ایپل نے آئی فونز، واچ اور ایئرپوڈ کو متعارف کرائے جانے کے ایک ماہ بعد اب آئی پیڈز (لیپ ٹاپس) کو متعارف کرادیا، جنہیں کمپنی کے سب سے بہترین آئی پیڈز قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’آئی پیڈ‘ اور ’آئی پیڈ پرو‘ کو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا ہے، جن کی قیمتیں بھی مناسب رکھی گئی ہیں۔

’آئی پیڈ پرو‘

کمپنی کے مطابق آئی پیڈ پرو میں مکمل فلم اسٹوڈیو کی ٹیکنالوجی دی گئی ہے—فوٹو: ایپل
کمپنی کے مطابق آئی پیڈ پرو میں مکمل فلم اسٹوڈیو کی ٹیکنالوجی دی گئی ہے—فوٹو: ایپل

کمپنی کا سب سے بہترین لیپ ٹاپ آئی پیڈ پرو ہے، جسے 11 انچ اور تقریبا 13 انچ اسکرین کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

آئی پیڈ پرو میں ایم ٹو کی اپگریڈ ٹیکنالوجی کی چپ اور پراسیسر استعمال کیا گیا ہے، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گزشتہ برس متعارف کرائے گئے آئی پیڈ کے مقابلے میں 15 فیصد تیز ہے۔

تاہم ایم ٹو کی ٹیکنالوجی سے نیا آئی پیڈ پرو گرافکس اور ویڈیو ڈیزائننگ میں 40 فیصد تیز چلے گا اور اس کا رزلٹ حیران کرنے والا ہوگا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئی پیڈ پرو میں ایک طرح سے پورا فلم اسٹوڈیو کا سسٹم دیا گیا ہے، جس کی مدد سے لوگ بہترین کوالٹی کی ویڈیو ایڈیٹنگ، ویڈیو ریکارڈنگ اور گرافکس ڈیزائننگ کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق علاوہ ازیں آئی پیڈ پرو کی اسکرین اور ساؤنڈ سسٹم کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے، جس سے لوگ اس پر فلم دیکھتے وقت ایسا محسوس کریں گے کہ وہ سینما میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

آئی پیڈ پرو میں 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اسے اس طرح اپڈیٹ کیا گیا ہے کہ یہ فون کالز اور میٹنگ کے وقت بھی فوکسڈ رہے گا۔

آئی پیڈ پرو کے بیک پر 12 اور 10 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان سے فلمی ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پیڈ پرو کا کی بورڈ بھی بہتر بنایا گیا ہے جب کہ اس میں فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا۔

آئی پیڈ پرو کی ابتدائی قیمت 800 امریکی ڈالر تک یعنی پاکستانی ایک لاکھ 70 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

آئی پیڈ

آئی پیڈ کو بھی اپڈیٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے—فوٹو: ایپل
آئی پیڈ کو بھی اپڈیٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے—فوٹو: ایپل

کمپنی نے آئی پیڈ کو 10 جنریشن میں متعارف کرایا ہے اور اس میں بھی وہی تیز پراسیسر ایم ٹو دیا گیا ہے۔

اس کی اسکرین 10 انچ تک ہے جب کہ اس میں بھی سیلفی اور بیک کیمرا کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی پیڈ کو جہاں 10 جنریشن میں متعارف کرایا گیا ہے، وہیں اس میں نیکسٹ جنریشن کی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔

آئی پیڈ میں بھی گرافکس، ویڈیو ایڈیٹنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کی ٹیکنالوجی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

آئی پیڈ 10 جنریشن کی ابتدائی قیمت 450 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔

آئی پیڈ پرو کے سیلفی کیمرے میں سینٹر موڈ فیچر بھی دیا گیا ہے—فوٹو: ایپل
آئی پیڈ پرو کے سیلفی کیمرے میں سینٹر موڈ فیچر بھی دیا گیا ہے—فوٹو: ایپل

تبصرے (0) بند ہیں