کرد باغیوں کا سات ایرانی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
سلیمانیہ: کرد باغیوں نے پیر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جھڑپوں کے دوران انہوں نے سات ایرانی فوجی ہلاک کیے۔
دی پارٹی آف فری لائف آف کردستان (پی جے اے کے) نے کہا ہے کہ سرداشت کے سرحدی علاقے میں 22 اگست کو ہونے والی جھڑپوں میں اس کے دو جنگجو بھی مارے گئے۔
خیال رہے کہ اپریل 2012 کے بعد اپنی نوعیت کو ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے جبکہ اس علاقے میں ایران کی کرد اقلیت مقیم ہے۔
ایک بیان میں پی جے اے کے نے کہا 'ایرانی فورسز نے سرداشت کے قریب کے علاقے پر قبضہ کرلیا جسکے بعد شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں ایران کے سات فوجی مارے گئے'۔
2011ء میں ایرانی فورسز نے کرد باغیوں کے خلاف طویل کارروائی کی تھی جس کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 180 سے زائد باغی مارے گئے ہیں جبکہ دیگر کو شمال مغربی ایران سے نکال دیا گیا ہے۔
بعدازاں اس کے بعد آنے والے مہینے میں ایران کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ باغیوں کا معاملہ 'ختم' ہوچکا ہے۔