ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی

اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2022
نیدرلینڈز  نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی— فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی— فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بنگلا دیش نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلا دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 144 رنز بنا کر نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا، ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی ٹیم 135 رنز بنا سکی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین نے 48 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ پال وان میکیرین 24 اور اسکاٹ ایڈورڈ نے 16 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے فاسٹ باؤلر تسکین احمد نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

نجم الحسن شنٹو 25 جب کہ سومیا سرکار 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لٹن داس 9 اور شکیب الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عفیف حسین 38، یاسر علی 3، نور الحسن 13، مصدق حسین نے 20 رنز بنائے۔

اس طرح بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے اور جیت کے لیے نیدر لینڈز 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور کی آخری گیند پر شکست دی تھی جب کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں