Live PTI Long March

عمران خان ملک میں افراتفری، انتشار اور انارکی چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

شائع November 1, 2022 اپ ڈیٹ November 1, 2022 12:08pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انارکی کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان کی گزشتہ رات کی تقاریر کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ملک میں مارشل لا کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کیا گیا عمران نے مارشل لا کا اعلان کیا، جس سے ان کے اصل عزائم بے نقاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026