کیمیائی حملہ: امریکہ کی شام کو سنگین نتائج کی دھمکی

شائع August 27, 2013

John Kerry About Syria 670x350
اے ایف پی فوٹو --.

واشنگٹن: امریکہ نے پیر کو کہا ہے کہ شام میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں اور خبردار کیا کہ صدر بارک اوبامہ اس عمل کے اخلاقی جواز کے حوالے سے جواب طلبی کر سکتے ہیں۔

اپنی جانب سے سخت ترین زبان استعمال کرتے ہوئے امریکہ کے وزیر خارجہ، جان کیری کا کہنا تھا کہ واشنگٹن شواہد کا جائزہ لے رہا ہے تاہم اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کی ذمہ دار بشار الاسد کی حکومت ہے-

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک ٹی وی بیان میں ان کا کہنا تھا، 'ہم نے گزشتہ ہفتے جو کچھ شام میں دیکھا اس نے دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے- یہ سب اخلاقیات کے کسی بھی کوڈ کے خلاف ہے- میں ایک چیز واضح کردینا چاہتا ہوں کہ عام شہریوں، خواتین، بچوں اور بے گناہ لوگوں کا کیمیائی ہتھیاروں سے قتل عام اخلاقی گروت کے سوا کچھ نہیں- اس حوالے سے پیش کے جانے والے تمام عذر اور وجوہات اس کا جواز نہیں ہو سکتیں اور یہ کسی صورت قبل معافی بھی نہیں'-

بشار الاسد کی حکومت، دمشق کے قریب پچھلے ہفتے ہونے والے حملے میں کسی قسم کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکاری ہے جس میں رپورٹس کے مطابق، سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے-

تاہم کیری کا کہنا تھا کہ مظالم سے  متعلق ملنے والی آزاد رپورٹس قابل بھروسہ ہیں اور امریکہ اس حوالے سے خود بہت جلد ٹھوس شواہد پیش کرے گا-

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ شامی حکومت اپنے پاس کیمیائی ہتھیار رکھتی ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ شامی حکومت راکٹس کے ذریعے انہیں استعمال کرنے کے بھی قابل ہے- ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ حکومت ان علاقوں کو اپنے حریفوں سے خالی کرنا چاہتی ہے جہاں یہ حملے ہوئے اور ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ سب ہوتے ہوئے دیکھا اور ہم اس کے گواہ ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس حملے کے حوالے سے مزید معلومات بھی ہیں جنہیں ایک جگہ جمع کیا جا رہا ہے اور ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ ان کا جائزہ لیں گے اور ہم آنے والے دنوں میں یہ معلومات فراہم بھی کریں گے-

ان کا کہنا تھا کہ اس بزدلانہ جرم سے نہ ہمارے بنیادی انسانی سوچ متاثر ہوئی ہے بلکہ اسے چھپانے کی کوشش سے اس میں اضافہ ہوا ہے-

میڈیا میں چلتی رپورٹس، کہ امریکا اور اس کے اتحادی فورسز شامی حکومت کے خلاف کروز میزائل سے حملے کی تیاری کر رہے ہیں، کیری نے خبردار کیا کہ کیمیائی حملے کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں-

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025