• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live PTI Long March

لاہور اور پشاور موٹروے پر مظاہرے، پولیس اور رینجرز کے دستے روانہ کردیے، اسلام آباد پولیس

شائع November 7, 2022

اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے خبر دار کیا کہ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کیے جائیں گے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025