Live PTI Long March

عمران خان آئندہ ہفتے راولپنڈی پہنچیں گے، شیخ رشید

شائع November 18, 2022 اپ ڈیٹ November 18, 2022 05:10pm

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 25 نومبر سے پہلے راولپنڈی پہنچ جائیں گے۔

راولپنڈی لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں، ان پر ابھی امتحان کا وقت ہے جس میں انہیں نہیں چھوڑ سکتے، عمران کل لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے اور آئندہ جمعے تک یہاں پہنچ جائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی، یہ حکمران پاکستان کو ڈیفالٹ کی جانب دھکیل رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026