• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live PTI Long March

نئے دن کا آغاز ہوگیا، نئے اسکرپٹ میں معاشی، سیاسی عدم استحکام سے نجات کی کوشش ہوگی، شیخ رشید

شائع November 25, 2022

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا،اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی، نئے اسکرپٹ میں معاشی، سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان25 دن سمری پربیٹھا رہے گا، اداروں نے بھی کہا ہے معاشی اور سیاسی عدم استحکام گھمبیرہوگیاہے, ان کا کہنا تھا کہ فوج نےسیاست سے دوررہنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے، نیا آرمی چیف کسی سیاست دان کے ساتھ نہیں، ملک اورعوام کے ساتھ کھڑا ہوگا.

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025