ہندوستان: ماؤ باغیوں کا حملہ، چار فوجی ہلاک دو زخمی

بھوبنیشور: پولیس حکام نے منگل کو بتایا ہے کہ ماؤ باغیوں کی جانب سے مشرق ہندوستان کی ایک ہائی وے پر بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھمکے میں پیراملٹری فوج کے چار جوان ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ہندوستانی ریاست اڑیسہ کے دارلحکومت بھوبنیشو سے 366 کلومیٹر دور ضلع کوراپٹ میں ہونے والا یہ دھماکے کے نتیجے میں میں فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی فضا میں میں اڑ کر الٹ گئی جبکہ اس کے نتیجے میں پڑنے والا گڑھا تصویروں میں واضح دکھائی دے رہا ہے۔
ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، پرکاش مشرا نے اے ایف پی کو بتایا دھماکے سے بارڈر سیکورٹی فورس کے چار جوان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہیں۔
پولیس ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ واقع منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب جوان اپنی چھٹیوں پر جانے کے لئے ریلوے سٹیشن جا رہے تھے۔
حکومت کی جانب سے ملک کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دی جانے والی ماؤ انقلابی تحریک کا گڑھ، اڑیسہ ملک کے مشرقی اور وسطی علاقے میں گنجان جنگلوں والی ریاستوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔
پچاس ماؤ جنگجوؤں نے سرحدی ریاست جھارکنڈ میں ایک پولیس پیٹرول پارٹی پر حملہ کر کے ضلعی پولیس چیف اور تین دیگر افسروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
مئی کے مہینے میں پڑوسی ریاست چھتیس گڑھ میں بھی ماؤ باغیوں کے حملے میں مقامی کانگریس رہنما سمیت چوبیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کئی عشروں سے جاری اس جنگ میں انقلابی، وسطی اور مشرقی ہندواتھن میں مقامی اور قومی انتظامیہ کے خلاف لڑتے آئے ہیں- ان کا کہنا ہے کہ وہ غریبوں کے حقوق اور ہندوستان میں بے زمین کسانوں کے لئے لڑ رہے ہیں۔