بنوں: دو مسلح گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

تصادم اختر محمد اور اسحٰق گروپ کے درمیان ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی
تصادم اختر محمد اور اسحٰق گروپ کے درمیان ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل منڈی (بازار) میں دو مسلح گروپوں کے ارکان کا آمنا سامنا ہوا اور تصادم کے باعث فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت عطا اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق اسحٰق گروپ سے تھا جبکہ مزید 2 جاں بحق افراد کا تعلق اختر محمد گروپ سے تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی تھی۔

خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کا علاقہ جانی خیل اُس وقت شہ سُرخیوں کی زینت بنا جب گزشتہ سال دو مختلف مواقع پر قبائلیوں نے 4 لڑکوں اور ایک قبائلی سردار کے قتل کے خلاف دھرنا دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

بھارت میں سکھ تحریک: شناخت کے مسئلے سے خالصتان کی جدو جہد تک

بھارت میں سکھ تحریک: شناخت کے مسئلے سے خالصتان کی جدو جہد تک

1950ء کی دہائی میں پنجابی صوبہ تحریک زور پکڑتی گئی۔ 1955ء میں سیکشن 144 کا نفاذ کرتے ہوئے پنجابی صوبے کے حق میں لگنے والے نعروں پر پابندی عائد کر دی گئی اور سکھوں کے نمائندہ رہنما ماسٹر تارا سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تحریک مزید زور پکڑ گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں