پاکستان دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا سب سے تیز ترین ملک بن گیا، سال 2021 کے مقابلے 2022 میں پاکستانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 35.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نجی مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ڈیٹا دربار‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح سال 2021 میں 28.6 فیصد تھی جو گزشتہ سال اضافے کے بعد 35.6 فیصد ہوگئی۔

یہ شرح نمو چین سے 3 گنا زیادہ ہے جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

چین کے بعد بھارت، میکسیکو اور انڈونیشیا فہرست میں شامل ہیں جن کی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔

2021 میں پاکستان کی درجہ بندی 3 درجے نیچے تھی۔

رپورٹ کے مطابق 3 ارب 50 کروڑ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ پاکستان، انڈونیشیا کے علاوہ تمام ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں پاکستانی صارفین نے 161 ارب گھنٹے موبائل ایپلی کیشنز استعمال کیں جس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان چھٹا ملک بن گیا ہے۔

مقامی پبلشر کی جانب سے بہترین ایپلی کیشن کے لحاظ سے پاکستان، انڈونیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر تھا تاہم ٹریکشن اور استعمال کے لحاظ سے مقامی سطح پر تیار کردہ بہت کم ایپلی کیشنز سرِفہرست ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشن ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر پر اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ میسنجر، کیپ کٹ اور ٹک ٹاک ہے۔

مقامی سطح پر بنائی گئی ایپلی کیشنز میں ’ایزی پیسہ‘ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، اس کے بعد دوسرے نمبر پر جاز، جاز کیش، زونگ اور یونیورسل ریموٹ ٹی وی ہے۔

2022 میں جن ایپلی کیشنز کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیاگیا ان میں کیٹیگری کے لحاظ سے مندرجہ ذیل ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

شاپنگ

  1. علی بابا
  2. دراز
  3. او ایل ایکس
  4. سیویئر
  5. علی ایکسپریس

مختصر ویڈیوز (ٹک ٹاک کے علاوہ)

  1. اسنیک ویڈیو
  2. بیگو لایئو
  3. لائکی
  4. فن ایکس ڈی
  5. شامیٹ

آڈیو اسٹریمنگ

  1. اسپاٹی فائی
  2. اسٹار میکر
  3. بجاؤ
  4. ساؤنڈ کلاؤنڈ
  5. یوٹیوب میوزک

فنانس

  1. ایزی پیسہ
  2. جازکیش
  3. بروقت
  4. زندگی
  5. پی کے لون

ویڈیو اسٹریمنگ

  1. تماشا
  2. نیٹ فلکس
  3. اے آر وائی زیپ
  4. ٹیپ میڈ

تبصرے (0) بند ہیں