ہندوستان میں اہم عسکریت پسند گرفتار
نئی دہلی: ہندوستانی پولیس نے انڈین مجاہدین نامی مقامی عسکری گروپ کے مبینہ شریک بانی کو گرفتار کرلیا ہے جس پر متعدد حملوں کے دوران سینکڑوں افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
وزیر داخلہ سشیل کمار شندے دارالحکومت میں صحافیوں کو بتایا کہ یاسین بھتکال کو نیپال کی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا جبکہ وہ بہار پولیس کی حراست میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم وہ یہ نہیں بتاسکتے کہ اس میں کون سا حساس ادارہ ملوث ہے۔
انڈین مجاہدین کو نومبر 2007 میں بنگلور میں ہونے والے ایک حملے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظر عام پر آئی۔
اس کے بعد سے اس تنظیم پر ممبئی، بنگلور، نئی دہلی اور پونے سمیت دیگر مقامات پر حملے کرنے کا الزام ہے۔
چند تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس تنظیم کے عسکری تنظیموں جیش محمد اور لشکر طیبہ سے بھی تعلقات ہیں۔
بھتکال پر 2010 میں پونے شہر پر ہونے والے حملے کی سازش رچنے کا الزام ہے جسکے دوران پانچ غیر ملکیوں سمیت 17 افراد مارے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج پر ایک ریسٹورنٹ میں بم نصب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بھتکال کا تعلق جنوبی ریاست کرناٹکا سے ہے جہاں پولیس نے اس بات کی ہے کہ انکی گرفتاری میں حساس اداروں نے بھی کردار ادا کیا۔