’آنر‘ کا رواں سال کا بہترین فون پیش

07 مارچ 2023
پاکستان میں فون کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے—فوٹو: کمپنی
پاکستان میں فون کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے—فوٹو: کمپنی

چینی موبائل کمپنی ’آنر‘ نے رواں سال 2023 کا اب تک کا بہترین فون پیش کردیا، جسے کیمروں کے حوالے سے سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’آنر: میجک 5‘ کو چین میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا، جسے جلد ہی پاکستتان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

’آنر: میجک 5‘ کو 81-6 انچ کی بڑی اومولیوڈ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں رنگوں کی ٹیکنالوجی کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جن میں جدید سینسرز اور میکرو سینسرز کا استعمال کیا گیا ہے، جس وجہ سے فون کو سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔

’آنر: میجک 5‘ کے بیک پر دیے گئے تین کیمروں میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 13 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے اور ان میں سینسرز کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کے مین سیلفی کیمرے سمییت اس میں بھی 2 میگا پکسل کا میکرو سینسر کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرے کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں قدرتی رنگوں اور عکس کو قید کرنے کی طاقت شامل کی گئی ہے، جس سے ویڈیوز اور تصاویر نیچرل آتی ہیں۔

اینڈرائئیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل موبائل میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن کی چپ دی گئی ہے اور اسے 16 جی بی ریم میں پیش کیا گیا ہے۔

’آنر: میجک 5‘ کو 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 5400 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کو 66 میگا واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ دیہا گیا ہے۔

فون کو مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کی اگرچہ عالمی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے تک ہونے کا امکان ہے اور اسے آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں