• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
Live Arrest Of Imran Khan

لوئر دیر: عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

شائع May 10, 2023 اپ ڈیٹ May 10, 2023 09:17am

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف خیبرپختونخوا کےضلع لوئر دیر میں پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے دیر اسکاوٹس چھاؤنی بلامبٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے اسکاوٹس چھاونی کے میں گیٹ پر دھاوا بھول دیا جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوگئے، پتھراو سے ڈی ایس پی فخر عالم سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن کا علاج مقامی اسپتال میں جاری ہے۔

ڈی پی او لوئر دیر طارق اقبال نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی قائدین سے مذاکرات ہوجائیں اور مظاہرین منتشر ہو جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026