• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے بہت سی ریڈ لائنز عبور کر ڈالیں، احسن اقبال

شائع May 10, 2023 اپ ڈیٹ May 10, 2023 02:22pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 75سالوں میں کسی نے بھی ریڈ لائن عبور نہیں کی لیکن پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بہت سی ریڈ لائنز عبور کر ڈالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا کے مارشل لا میں پیپلز پارٹی نے بہت تکالیف اور زیادتیوں کا سامنا کیا لیکن آپ نے پیپلز پارٹی کے ورکرز کو ریڈ لائن عبور کرتے نہیں دیکھا ہو گا، مشرف کے مارشل لا کے دوران مسلم لیگ(ن) کو بدترین زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن کسی نے بھی وہ ریڈ لائن عبور نہیں، کیونکہ بالآخر یہ ہمارے ریاستی ادارے ہیں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم ان کو کمزور کرتے ہیں تو ہم غیرریاستی عناصر کو مضبوط کرتے ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو پاکستان کو اپنے ریاستی اداروں کے تحفظ اور ان کا احترام کرنے کی ضرورت ہے اور گزشتہ روز پی ٹی آئی نے بہت سی ریڈ لائن عبور کر ڈالیں۔

تفصیلی خبر پڑنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026