• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

فوج کے فوری ردعمل کی گھناؤنی کوشش کو آرمی چیف کے میچور ردعمل نے ناکام بنا دیا، آئی ایس پی آر

شائع May 10, 2023 اپ ڈیٹ May 10, 2023 07:01pm

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مذموم منصوبہ بندی کےتحت پیدا کی گئی صورت حال سے یہ گھناؤنی کوشش کی گئی کہ فوج اپنا فوری ردعمل دے جس کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ’آرمی کے میچور ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا، ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ اس کے پیچھے پارٹی کے چند شرپسند قیادت کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشی منصوبہ بندی تھی اور ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جو سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026