• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

شائع May 11, 2023

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آئی جی اسلام آباد عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور عمران خان کل (12 مئی) کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عمران خان نے بنی گالہ میں رہنے کی استدعا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالت کی نگرانی میں ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو کوئی نقصان پہنچے۔

چیف جسٹس نےکہا کہ سرکار تمام سیکیورٹی کو یقینی بنائے، عمران خان کی سیکیورٹی کی گارنٹی سرکار کی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025