• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Arrest Of Imran Khan

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت

شائع May 11, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025