• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

جن لوگوں نے بدترین حرکت میں حصہ لیا، ہر صورت ان کو سزائیں دی جائیں گی، شہباز شریف

شائع May 13, 2023 اپ ڈیٹ May 13, 2023 03:55pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اس بدترین حرکت میں حصہ لیا ہے، ان کے لیے آئین اور قانون میں جو سزائیں لکھی گئی ہیں، ہر صورت ان کو یہ سزائیں دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے منصوبہ بندی کی ہے، جنہوں نے ڈنڈے اور لاٹھیوں کو ان کے حوالے کیا اور جن کے پاس اسلحہ تھا، وہ پولیس اور وہاں پر جو فوجی موجود تھے، ان کے اوپر حملہ آور ہوئے، قانون اپنے آہھنی ہاتھ سے ان کو گرفت میں لے گا، اور قانون میں درج سزائیں انشا اللہ ان کو ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026