• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان نے ریاستی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی، رانا ثنااللہ

شائع May 14, 2023 اپ ڈیٹ May 14, 2023 06:33pm

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ریاستی تنصیبات پر حالیہ حملوں کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’منصوبہ بندی کے تحت مقامات کی نشاندہی کی گئی، انہیں اجاگر کیا گیا اور لوگوں کو تربیت دی گئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ شخص نفرت کی سیاست کر رہا ہے، ہمیں اس کا علم تھا لیکن اب یہ عوام کے بھی سامنے ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026