• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع

شائع May 16, 2023 اپ ڈیٹ May 16, 2023 10:14am

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 2 مقدمات میں 8 جون تک توسیع دے دی۔

عمران خان کی اقدام قتل اور بغاوت کے مقدموں میں عبوری ضمانت کی درخواست پر اسلام ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے اُن کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور محسن شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026