• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

چین میں امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

شائع May 16, 2023
— فائل فوٹو/ اے ایف پی
— فائل فوٹو/ اے ایف پی

چین نے 78 سالہ امریکی شہری کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی تاہم اس کیس کی بہت کم معلومات فراہم کی گئیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چین میں عموماً غیر ملکی شہریوں کو اتنی طویل سزا نہیں دی جاتی اور امریکی پاسپورٹ کے حامل جان چنگ وین لیونگ کی یہ قید امریکا اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

مشرقی چین کے شہر سوزو میں انٹرمیڈیٹ پولیس کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جان چنگ وین لیونگ، ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی ہیں اور جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ سوزو کے حکام نے جان چنگ وین لیونگ کے خلاف اپریل 2021 میں قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کب گرفتار کیا گیا تھا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گرفتاری کے وقت جان چنگ وین لیونگ کہاں رہ رہے تھے۔

بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم ان رپورٹس سے آگاہ ہیں کہ سوزو میں ایک امریکی شہری پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024