• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ ’گڈ ٹو سی یو‘ کہتے ہیں؟ مریم نواز

شائع May 16, 2023

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس کی جانب سے ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ کی وضاحت دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں دس فیملی میمبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025