Live Arrest Of Imran Khan

شیریں مزاری کو ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کردیا گیا ہے، ایمان زینب مزاری

شائع May 16, 2023 اپ ڈیٹ May 16, 2023 08:41pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرکے ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹؤئٹ میں انہوں نےکہا کہ میں سیکریٹریٹ تھانہ گئی تھی اور مجھے وہاں ان کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں، پولیس افسر نے مجھ پر تشدد کیا اور فرش پر گھسیٹا اور اب وہ انہیں منتقل کر رہے ہیں۔

ایمان مزاری نے اگلی ٹوئٹ میں اپنی والدہ کے حوالے سے کہا کہ انہیں کار میں ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026