• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

تصدیق ہوچکی ہے اس دوران اب تک 25 افراد شہید ہوئے ہیں، عمران خان

شائع May 18, 2023

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس دوران جس چیز پر کوئی بات نہیں کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ اب تک تصدیق ہوئی ہے کہ 25 افراد شہید ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، پرامن احتجاج کر رہے تھے اور انہیں سیدھی گولیاں ماری گئی ہیں، ساڑھے 7 ہزار کارکنوں کو پکڑ لیا گیا ہے، 25 کے علاوہ دیگر کا ہمیں پتا نہیں ہے کتنے اور شہید ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اتنا پتا ہے کہ 700 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور انہیں گولی لگنے سے زخم آئے ہیں، آج بات اس پر ہونی چاہیے کہ کیا اس پر کوئی کمیشن نہیں بیٹھنا چاہیے، آپ کے ملک کے شہری ہیں، جو بھی ہے، ایک آدمی قتل ہوتا ہے تو اس پر تحقیقات ہوتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025