• KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
Live Arrest Of Imran Khan

پولیس عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کیلئے وفد بھیجے گی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب

شائع May 18, 2023 اپ ڈیٹ May 18, 2023 10:56pm

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے لیے کل ایک وفد زمان پارک بھیجے گی اور اس کے لیے سابق وزیراعظم سے اجازت لی جائے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ وفد کی سربراہی لاہور کے کمشنر کریں گے اور وفد عمران خان کے ساتھ وقت طے کرے گی اور کیمروں کی موجودگی میں ان کے گھر کی تلاشی لی جائے گی۔

نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس کے 400 اہلکار بھی وفد کے ساتھ ہوگا تاکہ ’وہاں پر چھپے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے‘۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026