• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

پنجاب پولیس کا وفد عمران خان سے مذاکرات کیلئے زمان پارک پہنچ گیا

شائع May 19, 2023

پنجاب پولیس کا 4 رکنی وفد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گیا۔

ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے رپورٹر نے بتایا کہ وفد میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادو ڈوگر، ایس ایس پی آپریشنز شعیب شامل ہیں۔

پولیس کا وفد عمران خان سے ملاقات کرے گا اور زمان پارک میں تلاشی کے لیے ان سے مذاکرات کرے گا، جس کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک میں 30 سے 40 ملزمان چھپے ہوئے ہیں اور ان کو حکومت نے ’دہشت گرد‘ قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025