• KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
Live Arrest Of Imran Khan

ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں کھانا نہیں دیا جا رہا ہے، عمران خان

شائع May 19, 2023 اپ ڈیٹ May 19, 2023 09:37pm

پی ٹی آئی چیئرمین نے گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکوں کو اٹھایا جا رہا ہے، کوئی پتا نہیں کیوں اٹھایا جا رہا ہے، صرف اس لیے تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، پکڑ کر جیل میں ڈال دیتے ہیں، باہر آتا ہے تو ایک دم پولیس اٹھاتی ہے کوئی اور ایف آئی آر کرکے پھر جیل میں ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن اس گرمی میں جیلوں کے اندر بھرے ہوئے ہیں، ہمیں پیغامات آرہے ہیں کہ کئی کو کھانا نہیں دیا جا رہا ہے، ان کو جانوروں کی طرح رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل کوشش کر رہے ہیں لیکن اتنی تعداد میں اٹھایا گیا ہے وہ کہاں تک پہنچیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جو بھی یہ کر رہا ہے اس سے پارٹی مضبوط ہوگی کمزور نہیں ہوگی، جب پارٹی کا ووٹ بینک 70 فیصد ہوتو اس کو کیا فرق پڑتا ہے کون آئے اور کون جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026